حیدرآباد۔14نومبر(اعتماد نیوز) آج اسمبلی میں تعلیم کے مسئلہ پر مباحث ہوئے
جس کے تحت اپوزیشن پارٹیوں نے حکمران جماعت ٹی آر ایس کے فیصلوں کے خلاف
احتجاج کی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اقتدار
پر آتے ہی دیہی علاقوں میں شرح حاضری کی کمی کا بہانہ کرتے ہوئے مدارس کو
بند کردی ہے۔ جو کہ حکومت کا غلط فیصلہ ہے۔ اس موقع پر یہ الزام لگایا گیا
کہ حکومت کی جانب سے حاضری
کی شرح میں کمی ہونے والے مدارس کو بند کرنے ‘
اور وہاں موجود اساتذہ کے تبادلہ کا عمل کسی بھی اعتبار سے مناسب نہیں ہے۔
جبکہ دوسری جانب کانگریس کے رکن اسمبلی ڈی کے ارونا نے کہا کہ سرکاری
اسکولوں میں طلبا کے لئے تدریس کا مناسب انتظام نہیں ہے۔ اور طلبا کی تعداد
کے مطابق اساتذہ کو بھی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت
کے تازہ فیصلہ سے صرف محبوب نگر ضلع میں ہی 272 مدارس کو بند کر دیا گیا۔